گڑھی دوپٹہ تا کومی کوٹ کے کام کی سست رفتاری پر عوام علاقہ کا شدید احتجاج ،سپیکر کا نوٹس

جمعرات 25 اپریل 2024 22:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) حلقہ پانچ کھاوڑہ کی دو مین شاہراہوں چھتر کلاس تا کومی کوٹ جبکہ دوسری گڑھی دوپٹہ تا کومی کوٹ کے کام کی سست رفتاری پر عوام علاقہ کے شدید احتجاج پر سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے محکمہ شاہرات کے سینئر آفیسران کو سپیکر چیمبر میں طلب کرتے ہوئے دونوں شاہراہوں پر فی الفور کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی سپیکر چمبر میں سابق ممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان نے سپیکر اسمبلی اور محکمہ شاہرات کے افیسران کو بریفننگ دی محکمہ شاہرات کے کے اعلیٰ آ فیسران کے ساتھ میٹنگ میں ممبر ضلع کونسل ملک محمد حنیف اعوان چھتر کلاس کومی کوٹ اور کومی کوٹ سے گڑھی دوپٹہ روڈ کی حالت زار پر محکمہ کو آ ڑے ہاتھوں لیا ممبر ضلع کونسل نے کہا کہ دو سال ہو چکے چھتر کلاس تا کومی کوٹ روڈ کا ورک آ ڈر جاری ہونے کے بعد موبائلز یشن ایڈوانس کی مد میں کنٹریکٹر کو محکمہ کی طرف سے ادائیگی کی گئی مگر کام شروع نہ کرایا جاسکا عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں گڑھی دوپٹہ تا کومی کوٹ روڈ کا کام بھی بند ہے جس پر ایس ای او نے پندرہ دن کے اندرکام شروع کرانے کی یقین دھانی کرائی ممبر ضلع کونسل ملک محمد حنیف اعوان نے جاندار موقف اختیار کیا آور صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں کی جانب سے ممبرضلع کونسل ملک محمدحنیف اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے قیادت پرمکمل اعتماد کااظہار کیاگیا۔