بھارت :بی جے پی نے ملک اور جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا ہے :شرد پوار

اتوار 28 اپریل 2024 14:35

شولاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) بھارت میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے کہاہے کہ بی جے پی نے ملک اور جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شردپوار نے ریاست مہاراشٹر کے شہر شولا پور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک اس وقت آمریت کی زد میں ہے اور حکومت کے خلاف بولنے والے جیلوں میں بند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین سال سے مقامی خود مختار اداروں میں انتخابات نہیں ہوئے اور اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آگئی تو اسمبلی اورپارلیمنٹ کے انتخابات بھی نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں جمہوریت کو بچانا ہے تو بی جے پی کو باہر کا راستہ دکھانا ضروری ہے۔ شرد پوار نے کہا کہ جھارکھنڈ اور دہلی کے وزرائے اعلیٰ اچھے کام کر رہے تھے اور انہیں جیل میں ڈال دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک آمرانہ حکومت ہے اوراگر جمہوریت کو زندہ رکھنا ہے تو بی جے پی کو باہر کا راستہ دکھانا ہوگا۔