عالمی برادری دیرانہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے‘شبیر احمد

وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور وہ بھارت کی غلامی سے آزادی حاصل کریں گے‘چیئرمین ڈیموکریٹک فریڈم فرنٹ

پیر 29 اپریل 2024 14:52

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ڈیموکریٹک فریڈم فرنٹ کے چیئرمین شبیر احمد نے سرینگر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ نوہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور وہ بھارت کی غلامی سے آزادی حاصل کریں گے‘انہوںن نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔

کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ اقتدار یا نام نہاد انتخابات کے لئے نہیں بلکہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے پیش کر رہے ہیں جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کر رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں انتخابات ایک فوجی آپریشن کے سوا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

ن انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہیں،انہوںن نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کے بڑھتے ہوئے مظالم بالخصوص محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فورسز نے الیکشن سے قبل ہین پکڑ دھکڑ تیز کر دی ہے اور بے گناہ لوگوں کو ہراساں اور گرفتار کیا جا رہا ہے،ن انہوںن نے کہا کہ جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے میں ناکام رہے ہیں بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ تحریک مزید زور پکڑ رہی ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور وہ بھارت کی غلامی سے آزادی حاصل کریں گے،انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔