اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ ملک علائوالدین ،قاصد عبدالعزیز کی ریٹائرمنٹ ،آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں الوداعی تقریب کا انعقاد

پیر 29 اپریل 2024 23:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ ملک علائوالدین اور قاصد عبدالعزیز کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نوکری سے ریٹائرمنٹ لینے والوں کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان ، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، ایڈہاک جج سپریم کورٹ جسٹس مسعود اے شیخ سمیت آفیسران و سٹا ف سپریم کورٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہاکہ کامیاب سروس کے بعد باعزت ریٹائرد ہونا اعزاز کی بات ہے،اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ ملک علائوالدین اور قاصد عبدالعزیز نے دوران سروس مثالی کارگردگی کا مظاہر ہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کی مثالی کارگردگی کا بھرپور انداز میں اعتراف کرتے ہیں اور سروس کے دوران مثالی کارگردگی کو بھرپور اندا ز میں سراہتے ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کامیاب سروس کے بعد ملازمت سے ریٹائرڈہونے والے آفیسر و اہلکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لائن آف کمانڈ میں انصاف کے علم کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ میرا کردار نظم وضبط کو برقرار رکھنا اور ادارہ کے سسٹم کو موثر انداز میں چلانا بھی ہے۔

تمام ججز صاحبان کا مقام یکساں اور میرے پاس فقط اضافی ذمہ داری نظم و نسق کو ادارے میں برقرار رکھنا ہے۔ ہم سب کے حقوق کے محافظ ہیں، ادارے میں فرائض سرانجام دینے والے تمام افراد میرے لیے ایک فیملی کی مانند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا اعزاز پانے والے آفیسر واہلکار نے دوران سروس مثالی کارگردگی کا مظاہر ہ کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

رزق اللہ کی دین ہے، مرتبہ ملنے پر خدا کے شکر کے ساتھ انصاف کا نظام قائم رکھنا میری اولین ذمہ داری ہے جس کو عزت کے ساتھ نبھانے کے لیے اللہ کے حضور ہمیشہ دعا گو رہتا ہوں۔ انھوں نے نوکری سے سبکدوش ہونے والوں کے لیے نیک خواہشا ت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ لینے والے اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ ملک علائوالدین کہاکہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے عزت سے نوازا، دوران سروس ایمانداری اور لگن سے کام کیا، معزز ججز صاحبان کی شفقت ہمیشہ میرے ہمراہ رہی، دوران سروس ہر نشیب و فراز میں ہمیشہ بھرپور رہنمائی اور شفقت ملی جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس سعید اکرم راجہ اور معزز ججز صاحبان سپریم کورٹ کا دلی طور پر شکر گزار ہوں۔

انھوں نے سپریم کورٹ کے ججز صاحبان اور عملہ کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوکری سے ریٹائرڈ ہونے والے قاصد، عبدالعزیز نے بھی شرکا کا شکریہ ادا کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض سٹاف آفیسر ہمراہ چیف جسٹس تیمور ممتاز میر نے ادا کیے۔ الوداعی تقریب میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان ، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اور ایڈہاک جج سپریم کورٹ جسٹس مسعود اے شیخ نے نوکری سے ریٹائرمنٹ لینے والے اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ ملک علائوالدین ، قاصد عبدالعزیز کو تحفے اور شیلڈز پیش کیں اور ان کی ر ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔