اہل غزہ و فلسطینیوں کی استقامت وقربانیوںنے دنیا کو بیدار کردیا ،ْ منعم ظفر خان
کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کی تحریک دیگر جامعات میں بھی پھیل رہی ہے ،ْ جامعہ کراچی میں ’’یکجہتی غزہ ریلی ‘‘سے خطاب طلبہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں،ہم غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ْ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی آبش صدیقی
منگل 30 اپریل 2024 20:20
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں اہل غزہ کی نسل کشی اور کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء پر پولیس تشد د کے خلاف،کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء او ر اہل غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ ’’یکجہتی غزہ ریلی ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ریلی سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی آبش صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔ ریلی میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے خلا ف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری دہشت گردی کے خلاف بھی شدید نعرے لگائے ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا Stop Genocide in Ghaza، we stand with palestine، القدس لنا، بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، شرکاء نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مخصوص فلسطینی رومال اور پرچم اٹھائے ہوئے تھے ۔منعم ظفر خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ برطانیہ نے ہمیشہ سے سازشی ذہن استعمال کیا ہے اور برطانیہ ہی نے صیہونی ریاست کے قیام کے لیے 1917میںبالفور ڈکلیریشن پر دستخط کیے ،1948میں اسرائیل کا قیام عمل میں لایا گیا اور پھر پوری دنیا سے یہودیوں کو جمع کر کے فلسطین میں بسایاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیل کی جانب سے بد ترین جارحیت و دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،اہل غزہ و فلسطین کے مسلمان گزشتہ 76برس سے اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،آج فلسطین کی جدوجہد میں پوری دنیا کے باشعور انسان شامل ہوگئے ہیں اورکولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ بھی اس جدوجہد کا حصہ بن گئے ہیں ،یورپی ممالک میں فرانس اور جرمنی کے طلباء بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء کو شوکاز نوٹس دیے گئے اور انہیں دھمکایا کہ احتجاج ختم نہ کیا تو داخلہ منسوخ کردیا جائے گا،کولمبیا یونیورسٹی کے پر عزم طلباء نے احتجاج ختم کرنے کے بجائے یونیورسٹی میں ہی کیمپ قائم کردیے ۔انتظامیہ کی جانب سے ان کے داخلے منسوخ کردیے گئے ،ان پرربڑ کی گولیاں چلائی گئیںاور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی،اسٹوڈنٹس موومنٹ پورے امریکہ میں پھیل گئی ہے ،بڑی تعداد میں روزانہ طلباء اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کے لیے نکل رہے ہیںجن کی پیچھے ان کے اساتذہ موجود ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہم کلمہ گو مسلمان ہیں ، قبلہ اول مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی ہے ، بیت المقدس سے ہمارا ایمانی اور دینی تعلق ہے اسے یہودیوں کے زیر تسلط نہیں چھوڑاجاسکتا ۔آبش صدیقی نے کہاکہ طلبہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں،ہم غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،اسلامی جمعیت طلبہ مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،ہم کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہیںاورغزہ کے مظلوم و نہتے مسلمانوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین جنگ: اسحلہ کی فراہمی عالمی قوانین کے تابع ہونی چاہیے، ناکامتسو
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
یمن: انسانی حقوق ماہرین کا گرفتار بہائیوں کی رہائی کا مطالبہ
-
ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ن لیگ کو ملنے والی پنجاب اسمبلی کی نشست چھن گئی
-
پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل ایوان سے منظور کرا لیا،اپوزیشن نے مسترد کر دیا ،شدید احتجاج ، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
-
ایرانی صدر کی فضائی حادثے میں ہلاکت پر یو این چیف کا اظہار غم
-
عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں 2 ملزمان کو بری کر دیا گیا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں کے دوران ہلاکتیں، نقل مکانی، اور فاقے جاری
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
پاکستانیوں نے 10 ماہ کے دوران چائے پر 54 کروڑ ڈالرز خرچ کر ڈالے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.