ملک کے اندر رسول ﷺ کے فرمودات کے مطابق قومی لیبر پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے،سردارعتیق احمد
محنت کش کی کم ازکم اجرت اورتنخواہ کا تعین مہنگائی کے تناسب سے کیا جائے،ہمارا مذہب اس طبقے کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،سابق وزیراعظم
بدھ 1 مئی 2024 18:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وقت آزادکشمیر سے ہزاروں کی تعداد میں افراد عرب امارات سمیت دنیا بھر میں روزگار کمارہے ہیں اور اپنے پیاروں سے دور ہیں ہم ان کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں وہ بھی اپنے خاندان کو یاد کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے باعث آج مزدور بیرون ملک سفر کررہا ہے، مزدور طبقہ موجودہ مہنگائی کے دور میں پس کر رہ گیا ہے،فیکٹریوں،ملوں اور کاروباری اداروں کے تمام مزدوروں کی رجسٹریشن کر کے لیبر ویلفیئر کارڈ کا اجرا کیا جائے تاکہ کوئی بھی مزدور اپنے قانونی او ر مالی حقوق سے محروم نہ رہے ،انہیں بچوں کی تعلیم،علاج اور بڑھاپا الائونس دیا جائے،ملک میں جب تک مزدور طبقہ خوشحال نہیں ہو گا اس وقت تک ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے مزدور طبقہ کی کمر تو ڑ کر رکھ دی ہے،لوگوں کو جسم کا روح سے رشتہ برقرار رکھنا بھی مشکل ترین مرحلہ بن چکا ہے ، تنخواہ دار طبقہ ہے وہ بجلی کا بل دیتا ہے تو بچوں کو پڑھا نہیں سکتا، گیس کا بل دیتا ہے تو گھر کا خرچہ چلانا اس کے لیے ممکن نہیں ہوتا بچوں کی فیس دیتا ہے تو پھر روزی روٹی کیسے چلائے بدترین صورتحال ہے۔انہوںنے کہا کہ یکم مئی محض ایک چھٹی منانے اور بیانات دینے کی رسم بن گئی ہے، مزدوروں کی مراعات اور سہولیات کا کوئی خیال نہیں کیا جاتا،ریاست کو چاہیے مزدور طبقے کی فلاح کے لیے عملی ٹھوس اقدام کرے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو چھ ماہ کے اندراندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے، عمرعبداللہ
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.