Live Updates

عوامی رکشہ یونین کا مزدوروں پر ہونے والے مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 1 مئی 2024 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) عوامی رکشہ یونین نے یکم مئی یوم مزدوراں کے موقع پر مزدوروں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اور یوم مزدوراں کو محمد وسیم نامی رکشہ ڈرائیور کے نام سے منایا جو کسٹم کولیکٹر انفورسمنٹ متین عالم اور اس کے دوستوںکے جرم کی سزا بھگت رہاہے۔ اگر وسیم رکشہ ڈرائیور کو رہا نہ کیا گیا تو 48گھنٹے کے بعد کسٹم ہائوس کے سامنے بہت بڑا دھرنا دیں گے جو رکشہ ڈرائیور کی رہائی تک جاری رہے گا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کی۔ا حتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیور اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی وکلاء تنظیم کے درجنوں وکیل بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجید غوری نے کہا کہ مہنگائی نے خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آٹا ، چینی ، گھی ، گیس ،پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔

اپنے گھر کا واحد کفیل وسیم رکشہ ڈرائیور پانچ ماہ سے جیل میں بے گناہ بند ہے، اس کی بیوی اور بیٹیاں بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ مکان کا کرایہ بھی پانچ سے ادا نہیں ہو سکا ہے۔ کسٹم حکام اور اہلکار جانتے ہیں کہ وسیم رکشہ ڈرائیور بے گناہ ہے لیکن با اثر ملزمان کو بچانے کے لیے کسٹم کلیکٹر انفورسمنٹ نے بوڑھے اور غریب رکشہ ڈرائیور پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کر اس کو اور اسکے بیوی بچوں کو جیتے جی ما ر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کروڑوں پتی کلیکٹر کسٹم ان فورسمنٹ کو نوکری سے برطرف اور گرفتار کروائیں ۔ تو اس کے ساتھی اصل ملزم بھی پکڑے جائیں گے۔جس بوڑھے کو منشیات کیس میں پکڑا ہے اس کے گھر میںبرتن بھی پورے نہیں۔ جبکہ جس کسٹم والے نے مقدمہ درج کروایا وہ کروڑوں پتی ہے۔ کسٹم کلیکٹر انفورسمنٹ گرفتار ہوگا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ مجید غوری نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ رکشہ ڈرائیور کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور ائی جی پنجاب انصاف دلوائیں۔اگر مظلوم رکشہ ڈرائیور کو انصاف نہ ملا کو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے اور رکشہ جلائو مہم شروع کریں گے۔احتجاجی ریلی سے معروف ٹرانسپورٹر رہنما بجاش نیازی نے بھی خطاب کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات