Live Updates

وزیراعلیٰ نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا،پہلے مرحلے میں 32سے زائد چھوٹے بڑے فیلڈ ہسپتال فنکشنل

بدھ 1 مئی 2024 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔پہلے مرحلے میں 32سے زائد چھوٹے بڑے فیلڈ ہسپتال فنکشنل کیے گئے۔پہلے مرحلے میں 21لارج فیلڈ ہسپتال صوبے کے مختلف اضلاع میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لارج فیلڈ ہسپتال کا معائنہ کیا۔

کنٹرینر میں قائم موبائل ہیلتھ یونٹ میں ڈائگناسٹک پلان،ایکسرے روم اورالٹرا ساؤنڈ روم کامشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتال میں قائم فارمیسی،میڈیکل آفیسر اوروویمن میڈیکل آفیسر کے روم کا معائنہ بھی کیا۔فیلڈ ہسپتال میں جنرل اوپی ڈی،حفاظتی ٹیکے،بنیادی تشخیصی ٹیسٹ کی سہولیات کا بھی مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سمال فیلڈ ہسپتال کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواشریف نے سمال فیلڈ ہسپتال میں ڈائگناسٹک پلان،الٹرا ساؤنڈ روم اورفارمیسی کا دورہ کیا۔سمال فیلڈ ہسپتال میں ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ اورلیب کا بھی مشاہد ہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیلڈ ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں،لیڈی ڈاکٹروں،لیب اسسٹنٹ اوردیگر عملے سے بات چیت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈاکٹروں اورعملے سے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ میں بہتری کیلئے تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کو معیاری علاج معالجے کیلئے انقلابی اقدام قراردیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر اد اکرتی ہوں کہ 6ہفتوں کے قلیل عرصے میں صحت کی سہولتیں لوگوں کی دہلیز پر پہنچا دی ہیں۔ الحمد اللہ، جہاں کھڑی ہوں اس کے چاروں طرف فیلڈ ہسپتال ہیں۔

اتنے کم عرصے میں فیلڈ ہسپتالوں جیسا بڑا پراجیکٹ فنکشنل کرنا اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر نا ممکن تھا۔خواجہ سلمان،خواجہ عمران اورسیکرٹری علی جان نی24،24گھنٹے بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیر و مواصلات ہسپتالوں اوربی ایچ یو کی ری ویمپنگ کررہاہے،شاباش دیتی ہوں۔ فیلڈ ہسپتال تمام بنیادی سہولتوں کے آراستہ ایک مکمل ہسپتال ہے۔

تمام وہ سہولتیں جو کسی بھی اچھے کلینک میں ہوتی ہیں،فیلڈ ہسپتال میں فراہم کی گئی ہیں۔انشاء اللہ آج 32فیلڈ ہسپتال پنجاب کے مختلف علاقوں میں پھیل جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ فیلڈ ہسپتال ان علاقوں کیلئے ہیں،جہاں کوئی بڑا ہسپتال یا اچھا کلینک موجود نہیں۔فیلڈ ہسپتال دیہی علاقوں میں جاکر لوگوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کریں گے۔گاؤں میں اعلان ہوگاکہ اس جگہ فیلڈ ہسپتال پارک ہوگا،آپ اپنا علاج کرواسکتے ہیں۔

فیلڈ ہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ ہے۔ فیلڈ ہسپتال میں اے سی، ڈائگناسٹک یونٹ، لیب،الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی اورفارمیسی کی سہولت موجود ہوگی۔ فیلڈ ہسپتال میں ایکسرے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں او پی ڈی،حفاظتی ٹیکے،فرسٹ ایڈ،لیڈی ہیلتھ ورکر،سکول نیوٹریشن کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ فیلڈ ہسپتال کا معائنہ کیا ہے،فیلڈ ہسپتال کی فارمیسی ادویات سے بھری پڑی ہے۔

آج فیلڈ ہسپتال لیکر بہاولپور جارہی ہوں۔دیہاتی علاقوں میں خود جا کر فیلڈ ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لوں گی۔فیلڈہسپتال کی پرفارمنس کا لائیو ڈیش بورڈمحکمہ صحت اورمیرے پاس 24گھنٹے ہوگا۔ کنٹینر آج سے پہلے کسی اورچیز کیلئے استعمال ہوتے تھے۔کنٹینر پر چڑھ کر کے لوگ جلاؤ، گھیراؤ،مارواورماردوکی تلقین کرتے رہے ہیں۔ خدمت کیلئے حکومت آئے تو کنٹینر ہسپتال بن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کنٹینر کا غلط استعمال کرنے والوں نے کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات بند کردی تھیں اوروہ سڑکوں پر آگئے تھے۔الحمد اللہ کینسر کے مریضوں کی ادویات دوبارہ شروع کردی ہے،ادویات کیلئے فنڈبھی دو ا رب سے 6 ارب بڑھا دیاگیا ہے۔ پنجاب کے 2500بیسک ہیلتھ یونٹ کی ری ویمپنگ جاری ہے،کچھ مکمل کرلئے گئے ہیں۔پنجاب کے کسی بھی بی ایچ یو یا آر ایچ سی میں ڈاکٹر کی کمی کی وجہ سے مریض پریشان نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز کی کمی پوری کرنے کیلئے جا مع پلان مرتب کررہے ہیں،غریبوں کی صحت کیلئے کوئی کمپرومائز نہیں کروں گی۔ پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس شروع کرنے جارہے ہیں،ٹریننگ شروع ہوچکی ہے۔ائیرایمبولینس پے بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا جیسے نوازشریف نے موٹر وے بنائی تو لوگوں نے طرح طرح کی باتیں کی لیکن استعمال سب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ائیر ایمبولینس صرف اورصرف غریب شہریوں کیلئے ہے۔ ساملی ہسپتال کا دورہ کیا تو لوگوں نے بتایا کہ ایئر ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کے مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وفات پاجاتے ہیں۔ انشاء اللہ پانچ سال کے اندر پنجاب کے ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی،اس ہسپتال میں کارڈیالوجی اورکینسر کا یونٹ بھی ہوگا۔

لاہورمیں پہلا میڈیکل سٹی بنا رہے ہیں۔سرگودھا کا دورہ کیا تو پتا چلا پورے سرگودھا میں ایک بھی کیتھ لیب نہیں،ہم ہر شہر میں ایک جدید کیتھ لیب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ 12ماہ میں فنکشنل ہوجائے گا۔ ہیلتھ کارڈ نوازشریف نے بنایا جو کہ بہت ہی شاندار کام تھا۔نوازشریف کیساتھ ملکر ہیلتھ کارڈ پراجیکٹ پر کام کیا،کارڈ کے حوالے سے تب کوئی شکایت نہیں تھی،اب شکایات کے انبار لگے ہیں۔

2018ء میں صرف اپنوں کو نوازنے کیلئے ہیلتھ کا رڈ کو کرپشن کا گڑھ بنادیاگیا،ہیلتھ کارڈ کواپ گریڈ کر کے ری لانچ کرینگے۔ پنجاب میں بڑے اورجدید میڈیکل سٹوریج بنائیں گے۔سینیٹر پرویزرشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزرا،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،سیکرٹری صحت،سیکرٹری اطلاعات اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات