سرینگر، عازمین جج کیلئے ایک روزتربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا

جمعرات 2 مئی 2024 19:18

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انجمن اوقاف اور انجمن نصرة الاسلام کے زیر اہتمام رواں برس بھی عازمین حج کیلئے ا یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک روز تربیتی پروگرام سرینگر کے علاقے راجوری کدل کے اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول کے مرکزی آڈیٹوریم میں 4 مئی بروز ہفتہ دن ساڑھے دس بجے ہوگا۔

پروگرام میں مشہور عالم دین مفتی نذیر احمد قاسمی سمیت وادی کشمیر کے کئی سرکردہ علماء زائرین حرمین شریفین کو مناسک و فرائض حج کے سلسلے میں ضروری معلومات اور عملی تربیت فراہم کریں گے۔عازمین جج کو اس موقع پر آڈیوز اور ویڈیوز کے ذریعے بھی سفر جج کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ تنظیم نے عازمین سے اس معلوماتی پروگرام میں مقررہ دن وقت پر شرکت کی استدعا کی ہے۔