Live Updates

غریب عوام کو مفت ادویات فراہم کرنا وزیراعلی مریم نواز کا احسن اقدام ہے ‘ملک افضل کھوکھر

گزشتہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام مفت ادویات سے محروم رہی ‘ رکن قومی اسمبلی

اتوار 5 مئی 2024 11:00

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2024ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ غریب عوام کو مفت ادویات فراہم کرنا وزیراعلی پنجاب کا احسن اقدام ہے ،گزشتہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام مفت ادویات سے محروم رہی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دعوے تو سبھی کرتے ہیں مگر انہیں سچ کوئی کوئی کرنا جانتا ہے الحمدللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کررہی ہے اور محبتیں سمیٹ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ عوام کے اصل نمائندے عوام کی تکالیف میں انکا سہارا بنتے ہیں ، الحمدللہ قوم سے کیا ایک اور وعدہ پورا ہو گا ۔ ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام ادویات سے محروم رہی ہے اب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی دہلیز تک مفت ادویات کی فراہمی کا جو اقدام اٹھایا ہے یہ بہت زبردست فیصلہ ہے جہاں اس فیصلے سے عوام کو مفت ادویات دستیاب ہونگی وہیں کرپشن کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو مفت ادویات فراہم کرنا وزیراعلی پنجاب کا احسن اقدام ہے مریضوں کو وقت سے پہلے ان کے گھر ادویات فراہم کی جائیں اس سے ہسپتالوں پہ بھی بوجھ کم ہوگا اور مریض بھی گھر بیٹھے اس سہولت سے مستفید ہونگے،
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات