شجر کاری مہم کراچی کے لئے بہت ضروری ہے ۔ آلودگی کے خاتمے کے لئے یہ اقدام سحر حاصل ہے،شہنیلہ خانزادہ

پیر 6 مئی 2024 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2024ء) برداشت کی رہنما ، پیپلز پارٹی کی رہنما اور سرپرست اعلی AITشہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم کراچی کے لئے بہت ضروری ہے ۔ آلودگی کے خاتمے کے لئے یہ اقدام سحر حاصل ہے۔ لائبریریوں کو آباد کرنے پر عبدالوہاب سومرو اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تمام کراچی کی ٹی ایم سیز بھی لائبریریوں کے قیام کو اپنے ایجنڈے میں شامل کریں تو کراچی میں ادبی و تعلیمی ماحول بہتر ہوگا۔

انہوں نے یہ بات بحیثیت مہمان خصوصی سچ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے شجر کاری اور لائبریری کی اپ گریڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عبدالوہاب سومروچیئرمینسچ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن ، غلام مصطفی عباسی، لال محمد چانڈیو، راکر وکیلریاض، شاہد بر شیخ گلاب ، رائو عمران ، صدام قریشی کا تقریب سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ماہ زین رضوان خان نے شجر کاری مہم میں خصوصی طور پر حصہ لیا۔

شہنیلہ خانزادہ نے اپنے خطاب میں کتب بینی کو ناگزیر قرار دیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود کتاب کی اہمیت ختم نہیں ہوئی۔ پہلے عبدالستار افغانی کے زمانے سے ہر کونسلر کو لائبریری بنانا لازمی تھا۔ فاروق ستار نے بھی یہ روش برقرار رکھی۔ لیکن 2001کے بعد لائبریریوں کا قیام بند ہوگیا۔ فریئر لائبریری آج بھی بڑا اثاثہ ہے۔ سچل سوشل ویلفیئر این جی او تاریخی کام کر رہی ہے ۔

پسماندہ علاقوں میں یہ سہولت نعمت سے کم نہیں ۔ ہر سرکاری ادارہ اپنے دائرہ کار میں ماڈل لائبریری بنائے۔ عبدالوہاب سومروچیئرمین سچ ویلفیئر آرگنائزیشن نے کہا کہلائنبریریاں ہمیشہ سے طفل مکتب رہی ہیں ۔ سچل گوٹھ سمیت تمام علاقوں میں بحیثیت این جی او کردار ادا کر رہے ہیں ۔ شجر کاری بھی شہر کے لئے ہماری کاوش ہے۔ سرکاری ادارے بھی آگے بڑھیں ۔

شجر کاری کراچی کی آلودگی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے۔ غلام مصطفی عباسی، لال محمد چانڈیو، راکر وکیلریاض، شاہد بر شیخ گلاب ، رائو عمران ، صدام قریشی نے کہا کہ درخت کم ہو رہے ہیں کتب بینی کے متلاشی لائبریریاں تلاش کر رہے ہیں۔ ضرور اس امر کی ہے کہ اسکا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔ ہم اس سچل کی لائبریری کو ماڈل لائبریری بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ ماحول کی درستگی کے لئے پودے لگائے گئے ہیں ۔ اس موقع پر علاقہ کے معززین نے بھی پورے علاقے میں سچ ویلفیئر کی جانب سے دیئے گئے پودے لگائے۔ کم سن بچی ماہ زین نے بھی پودے لگائے جس پر تالیاں بجائی گئیں ۔