الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 243 میں دھاندلی کیخلاف درخواست پررکن قومی اسمبلی حکیم بلوچ اوردیگرکو نوٹس جاری کردیئے

منگل 7 مئی 2024 14:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 243 میں دھاندلی کیخلاف درخواست پررکن قومی اسمبلی حکیم بلوچ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزیدسماعت 14 مئی تک ملتوی کردی ہے۔منگل کوالیکشن ٹربیونل میں حلقہ این اے 243 میں دھاندلی کیخلاف شجاعت علی خان ایڈووکیٹ کے انتخابی عذرداری کی اپیل پرسماعت ہوئی۔

اپیل کندہ نے موقف اپنایا کہ فارم 45 فارم میں کامیاب تھے، جبکہ فارم 47 میں قادر پٹیل کامیاب کردیا گیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ووٹوں کو تضاد ختم کردیا جائے۔ الیکشن ٹربیونل نے حکم دیا کہ فریقین آئندہ سماعت تک اپنا جواب جمع کرادیں۔ ٹربیونل نے درخواستگزار کو 20 می کو گواہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ حلقہ این اے 231 میں دھاندلی کیخلاف خالد محمود ایڈوکیٹ کی انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف دیا کہ 8 فروری کی رات ہم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔ ریٹرننگ افسر نے اپنے دفتر میں نتائج میں ردوبدل کر کے حکیم بلوچ کو جتوا دیا۔ ہماری استدعا ہے کہ این اے 231 کا مکمل ریکارڈ تحویل میں لیا جائے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ ریکارڈ میں ردوبدل کردیا جائے گا۔ٹربیونل نے رکن قومی اسمبلی حکیم بلوچ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔