مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ، خواتین و بچے ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ

ہفتہ 11 مئی 2024 11:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں نے مظلوم لوگوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر کر دی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قا بض بھارتی انتظامیہ نے پارلیمانی انتخابات کے دوران نام نہاد سکیورٹی کے نام پر مختلف علاقوںمیں تلاشی کی کارروئی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجی، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکارلوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سمیت جدید آلات کا استعمال کر رہے ہیں۔ جموں خطے کے اضلاع ادھمپور پور، کٹھوعہ، ڈوڈہ، پونچھ اور راجوری میں بھی محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔بدنام زمانہ بھار تی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے بھی وادی کشمیر کے بانڈی پورہ، کپواڑہ اور بارہمولہ اضلاع سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کہ فورسز اہلکارگھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔