بی جے پی کوعام لوگوں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، فاروق عبداللہ

اتوار 12 مئی 2024 13:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو عام لوگوں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقے حضرت بل میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں بی جے پی ہندوئوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اوراس کو عام لوگوں کے مسائل کی کوئی فکرنہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی ہندوئوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اورانہیں کہہ رہے ہیں کہ ان کے منگل سوتر چھین کر بیچ دیے جائیں گے اوریہ پیسے مسلمانوں کو دیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کیا مسلمان اتنے برے لوگ ہیں کہ ہندو خواتین سے منگل سوتر چھین لیں گی بعد ازاں فاروق عبداللہ نے پامپور میں ایک کار ریلی کی قیادت کی ۔