بھارتی فوجیوں نے بانڈی پورہ میں ایک نوجوان گرفتار کر لیا

اتوار 12 مئی 2024 13:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس کی مشترکہ ٹیم نے نوجوان کو ضلع کے علاقے پتھوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔بھارتی پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے اس کو ایک مجاہد تنظیم کا کارکن قرار دیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا۔