ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے، وزیر اعظم

پاک سعودی تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، دونوں برادر ممالک کی غم اور خوشی مشترک ہے، شہباز شریف

پیر 13 مئی 2024 16:45

ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے، وزیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو سنگین چینلجز کا سامنا ہے، ہماری حکومت کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔عرب ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ میرا سعودی عرب کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا، کسی بھی وزیراعظم کا سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ ایک روایت رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاک سعودی تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، دونوں برادر ممالک کی غم اور خوشی مشترک ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ہماری حکومت کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ محمد بن سلمان نے گزشتہ 8 سالوں میں مثالی کامیابی حاصل کی۔وزیراعظم نے انٹریو کے دوران میزبان سے عربی میں بھی گفتگو کی۔