قابض انتظامیہ نے مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

منگل 14 مئی 2024 16:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے ضلع بارہمولہ میں مزید دو شہریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی حکومت نے ضلع کے علاقے اوڑی میں محمد عارف اور محمد بشیر کی ایک کنال اور 11مرلہ اراضی پر قبضہ کر لیا جس کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔متاثرہ افراد چند سال قبل بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باعث آزاد کشمیر ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں سیاسی انصاف اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔