کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کے چھاپوں پر اظہار تشویش

منگل 14 مئی 2024 16:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے امن پسند رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر شبانہ چھاپوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز اور این آئی اے اورایس آئی اے جیسی ایجنسیوں کی طرف سے رات کے دوران گھروں پر چھاپوں، جائیدادوں کی ضبطی اور بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔

حریت کانفرنس نے متاثرہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات سے کشمیری عوام کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر پر اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دے۔