Live Updates

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس

فلاحی وترقیاتی منصوبوں پراپوزیشن تنقیدبے جا ہے،صوبائی حکومت اس قسم کے مزید منصوبے شروع کریگی،حکومتی اراکین

منگل 14 مئی 2024 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی اراکین نے گزشتہ صوبائی حکومت کے فلاحی وترقیاتی منصوبوں پراپوزیشن تنقیدکومستردکرتے ہوئے اسے عوام کے بہترمفادمیں قراردیااورکہاکہ موجودہ حکومت اس طرح کے مزید منصوبے شروع کرے گی، قبائلی اضلاع کے ایم پی ایز نے این ایف سی ایوارڈمیں تین فیصدحصہ دینے کامطالبہ کیا منگل کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران وزیرتعلیم میناخان آفریدی نے کہاکہ نگران حکومت کے بجٹ پر اپوزیشن اور موجودہ حکومت ایک پیج پر ہے کہ اس بجٹ کا اس ایوان سے تعلق نہیں ہے آرٹیکل126کے تحت نگران حکومت چارماہ کابجٹ پیش کرسکتی ہے لیکن اسی آرٹیکل کے تحت نگران حکومت آٹھ ماہ تک کیوں چلی ۔

آیامرکز کی طرف سے اس کی مذمت کی گئی یا اس کیلئے جواز بناتے گئے ،الیکشن کو طول دینا اصل میں عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدگی تھی آئین کے اندر صرف126نہیں بلکہ آئین میں نگران حکومت کاساراسٹرکچر بتایاگیاہے جب نگران حکومت میں بندربانٹ ہورہی تھی اس وقت آئین کسی کویادنہیں رہا اس دوران بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کسی نے بات نہ کی ہمیں جلسے کرنے تک کی اجازت نہیں دی جاتی تھی اظہاررائے پر پابندی لگائی گئی ہم جمہوری لوگ ہیں آج صوبے کا وزیراعلیٰ،پارٹی کا چیئرمین عمران خان کا رشتہ دار نہیں اسے جمہوریت کہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی خان موٹربنائینگے بلین ٹری سونامی،بی آرٹی ،صحت کارڈ پر تنقید کی جارہی ہے صوبائی حکومت اس طرح کے مزید منصوبے شروع کریگی سابقہ فاٹا کیلئے این ایف سی کے تحت ڈیویبل پول میں ہرصوبے نے تین فیصد اپناحصہ دیناتھاصوبائی حکومت اپنے حصے کاکام کررہی ہے لیکن جہاں فنڈکی بات ہوگی دیگرصوبوں کومرجڈاضلاع کو اپناحصہ دیناچاہئے صوبے کی بہتری کیلئے تجاویزکاخیرمقدم کرینگے ،قبل ازیں میناخان کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی طرف سے شورشرابہ کیاگیا جے یوآئی رکن اعجاز خان نے شدیداحتجاج کیا جس پر سپیکر نے انکی سرزنش کی اور کہاکہ اپوزیشن کی تقریرمیں حکومت کی طرف سے کوئی نہیںبولالہذا آپ بھی خاموشی سے حکومتی اراکین کی تقریرسنیںقبل ازیں حکومتی رکن ملک ہمایون نے کہا کہ نگران حکومت کا کام نویں دن میں عام انتخابات کرانا تھا جس میں وہ ناکام رہی اورجواسکامینڈیٹ نہیں تھا وہی کام نگران حکومت نے انجام دیا اپوزیشن اورحکومت کو اس مسئلے پر بات کرناچاہئے اورانکا احتساب کیاجائے نگران حکومت میں11ارب روپے کی کرپشن ہوئی اور یہ کرپشن فنڈریلیزنگ کے دوران ہوئی فنڈکی تقسیم بھی منصفانہ طور پر ہونی چاہئے ،ملاکنڈڈویڑن کوٹیکس فری زون قراردیاجائے ،نگران حکومت میں سیاحت ومعدنیات سے متعلق غیرقانونی معاہدوں کو منسوخ کیاجائے ،رنگیز خان نے کہاکہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر نے وزیراعلیٰ کیلئے قبضہ مافیا لفظ استعمال کیا دراصل فارم47والے ایم پی ایز قبضہ مافیا ہیں جنہوں نے ہماری نشستوں پر قبضہ کیا ہوا ہے ،غیرقانونی نگران حکومت میں جاری ترقیاتی فنڈزمیں دس فیصد تک کمیشن لیاگیا ہم وہ بجٹ پاس کررہے ہیں جوکرپشن زدہ ہے جسکا ملبہ آئینی حکومت پرگررہاہے یہ بجٹ ہم خوش دلی سے پاس نہیں کررہے ہیں لیکن ہماری قانونی مجبوری ہے۔

ایم پی اے محمداسرارخان نے کہاکہ با ت چیت پریقین رکھتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ کے پی کی وزیراعظم سے ملاقات کاتمسخراڑایاگیاپی ٹی آئی سے حساب مانگنے والے تسلیم کریں کہ عوامی ووٹ کے بدلے تحریک انصاف کاحساب دیاجاچکاہے این ایف سی ایوارڈکے تحت صوبہ کو پیسے نہیں مل رہے ہیں یہ ہمارا حق ہے ریگولرائزیشن آل فاٹاایمپلائزکانوٹیفکیشن جاری نہیں ہورہا انکی تنخواہیں بند ہیں مطالبہ کرتاہوں کہ ملازمین کو مستقل کیاجائے ،سابقہ فاٹاکودوگھنٹے کیلئے بجلی دی جارہی ہے بجلی کامسئلہ حل ہوناچاہئے آج مرجڈایریا سوسال پیچھے چلاگیاہے ،پولیس کی مشکلات ختم کی جائیں بارڈرکھولے جائیں تاکہ ریونیومیں اضافہ ہو۔

منیرحسین نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرسے توقع رکھتے ہیں کہ وہ صوبے کے حقوق کیلئے مرکز اورہمارے درمیان پل کاکرداراداکرینگے صحت کارڈاحسن اقدام ہے سترسال بعدبھی یکساں یونیفارم سسٹم نہ دے سکیں اس نظام کو تبدیل کرنے پرسوچناچاہئے ٹیکسوں کی بھرمار کردی گئی ہے اس کیلئے بھی ایک طریقہ کاروضع ہوناچاہئے،سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود زلزلے سے متاترہ سکولز اج تک تعمیر نہ ہوسکے ،ایم پی اے آصف خان نے وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے کی مذمت کی اورتحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں جینے کا حق دیاجائے ہمارے بچے شہید ہورہے ہیں کیاسابقہ فاٹا پاکستان کاحصہ نہیں کمیٹی بناکر تمام حالات کاجائزہ لیاجائے ،حکومتی اراکین کی طرف سے گلاب جمال،شفیع اللہ،جوہرمروت اورداودشاہ نے بھی بجٹ بحث میں حصہ لیابعدازاں اجلاس بدھ کوتک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات