
ریٹائرڈ فوجی افسران ، بینکرز اور بیوروکریٹس بھی دبئی میں مہنگی جائیدادوں کے مالک
منگل 14 مئی 2024 22:30
(جاری ہے)
لیک ڈیٹا جو کہ 2020سے 2022کے دورانیہ کا ہے، اس میں سابق صدر کے ملٹری سیکرٹری لیفٹننٹ جنرل (ر)شفاعت اللہ شاہ کا نام بھی شامل ہے۔
ان کا نام پینڈورا پیپرز میں بھی آیا تھا، جنرل شفاعت کا بیٹا اس جائیداد میں شریک مالک ہے۔جنرل شفاعت نے آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے رابطے پر اس پراپرٹی کے حوالے سے ملکیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی تمام بیرون ملک جائیدادیں پاکستان میں ٹیکس حکام کے پاس ڈیکلیئرڈ ہیں۔جنرل مشرف کے عہد کے سابق ڈی جی سی سابق میجر جنرل احتشام ضمیر، ان کے بیٹے اور دیگر بچے الورسان فرسٹ، مرینا آرکیڈ مرسا ایریا میں بطور جائیداد کے مالکان فہرست میں شامل ہیں۔اسی طرح این ایل سی اسکینڈل کے لیفٹننٹ جنرل (ر)افضال مظفر کے بیٹے اور سابق ڈی جی کانٹر اینٹلی جنس میجر جنرل احتشام ضمیر اور ان کے بچوں کے نام بھی فہرست میں موجود ہیں۔آئی جی آزاد کشمیر ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کا نام الدفراح فرسٹ الثانیہ تھرڈ میں جائیداد مالک کے طور پر فہرست میں شامل ہے، انہوں نے جائیداد مالک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ 2002میں اس وقت خریدی جب وہ اقوام متحدہ میں کام کر رہے تھے اور ان کی تنخواہ10ہزار ڈالر تھی۔ ان کے مطابق انہوں نے یو این بینک سے یہ رقم قانونی طریقے سے دبئی ٹرانسفر کی اور اس جائیداد کو اپنے اثاثے کے طور پر ڈیکلیئر کیا۔نیشنل بینک آف پاکستان کے سابق صدر عارف عثمانی کا نام بھی فہرست میں ایک پینٹ ہائوس کے مالک کے طور پر شامل ہے۔ایک اور لیفٹننٹ جنرل (ر)محمد اکرم الیٹ ریذیڈینسس 4میں جائیداد کے مالک ہیں، لیفٹننٹ جنرل (ر)عالم جان محسود اور ان کی اہلیہ الھماری پام جمیرہ ایریا میں پانچ کمروں کے اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔لیک ڈیٹا میں میجر جنرل(ر)غضنفر علی خان ایس15بلڈنگ الورسان فرسٹ میں ایک پراپرٹی کے مالک ہیں۔ میجر جنرل(ر)راجہ محمد عارف نذیر بھی گالف پرومینیڈ 2-Aالحیبیاہ تھرڈ ایریا میں ایک پراپرٹی کے مالک ہیں۔دریں اثناء ائیر وائس مارشل (ر) سلیم طارق اور ائیر وائس مارشل (ر)خالد مسعود راجپوت کے نام بھی مالکان پراپرٹی میں شامل ہیں۔فہرست میں میجر جنرل (ر)محمد فاروق، میجر جنرل (ر)انیس باجوہ کی اہلیہ اور میجر جنرل(ر)نجم الحسن شاہ کا نام بھی شامل ہے۔ سابق چیئرمین او جی سی ڈی ایل زاہد مظفر اور چیئرمین پی سی ایس ٹی سید انوار الحسن گیلانی کا نام بھی فہرست میں جائیداد مالکان کے طور پر موجود ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.