جوائنٹ ایکشن کمیٹی اراکین اور شہریوں کو رہا ئی مبارک ، یہ حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے، محمد طاہرکھوکھر

جمعہ 17 مئی 2024 17:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سابق وزیر سیاحت وٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہاہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین اور شہریوں کو رہا ئی مبارک ہو یہ حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے، آزاد کشمیر میں قید تمام ایسے لوگوں کو رہا کیا جائے جن کو اس لانگ ماررچ میں گرفتار کیا گیا ہے۔اپنے بیان میںطاہر کھوکھر نے کہا کہ حکومت ایکشن کمیٹی کے درمیان جب معاملات طے ہو چکے ہیں اس کے باوجود ریاست کے اندر پولیس نے اپنی سٹیٹ بنا رکھی ہے ہرٹال کے بعد عوام پر ایف آئی آر کا اندارج سمجھ سے بالا تر ہے یہ منافقانہ طرز عمل ہے اور دوہرا معیار ہے ہڑتال کے بعد عوام پر من گھڑت بے بنیاد ایف آئی آرز قائم کرنا عوام کی عزت نفس مجروح کرنا حکومت ان تمام ایف آئی آرز کو ختم کرے اور ایک نیا محاذ نہ کھولے اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معائدے پر عمل پیرا رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرپور ایکشن کمیٹی کے سعد انساری، راجہ دانش ، سمیت ایکشن کمیٹی کے اور اسلام گڑھے کے گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی کارکن نسرین ملک کو بھی پولیس نے بے بنیاد کیس میں گرفتار کررکھا ہے ، اور مختلف تھانوں میں گھما رہی ہے پولیس نے ایک خاتون کو تھانے میں رکھ ہی نہیں سکتی لیڈی پولیس تھانہ نہ ہو پولیس کی حالت یہ ہے اب خواتین کی عزت کا خیا ل نہیں رہا عورتوں کو گرفتار کر کے خانہ پوری کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نسرین ملک ایک خاتون ہے جس کی گرفتاری غیر قانونی ہے نسرین ملک کا کوئی جرم نہیں وزیر اعظم اور آئی جی ایکشن لیں ایک خاتون کو بلاوجہ کیسے پولیس تھانے میںقید کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور حکومت کے خلاف پولیس عوام کو متنفر کر رہی ہے معاملات اور مذاکرت کی کامیابی کے بعد لوگوں پر ایکشن کمیٹی کے اراکین اور عام شہریوں پر ایف آئی آر درج کی جار رہی ہیں یہ حکومت اور پولیس عوام کے ساتھ کھیل نہ کھیلے بغل میں چھری منہ میں رام رام تما شہریوں کو رہا کیا جائے حکومت خیر سگالی اور محبت کا پیغام دے نہ کہ عوام میں نفرتیں پیدا کی جائیں ۔