ممبران اسمبلی کا پروفیسر تقدیس گیلانی کو او آئی سی اجلاس میں مسئلہ کشمیر بھرپور اجاگرکرنے پر خراج تحسین

جمعہ 17 مئی 2024 23:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں جمہوریہ گیمبیا میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں اجاگرکرنے پر ممبران اسمبلی نے بھرپور انداز میں سراہا۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد نے کہاکہ پروفیسر تقدیس گیلانی نے موثرانداز میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کواجاگر کیاجس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر قائد ایوان وزیراعظم آزادکشمیر سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ممبران اسمبلی نے ڈیسک بجاکر پروفیسر تقدیس گیلانی کی ستائش کی۔ یاد رہے کہ پروفیسر تقدیس گیلانی نے حال ہی میں گیمبیا میں ہونے والی او۔آئی۔سی کانفرنس میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ شرکت کی اور کشمیریوں کی بھرپور اور موثر نمائندگی کی اور او۔آئی۔سی اجلاس میں خطاب کرنی والی پہلی کشمیری خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔