دبئی لیکس کی تحقیقات کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
عدالت عالیہ میں درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
فیصل علوی ہفتہ 18 مئی 2024 10:57
(جاری ہے)
غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔واضح رہے کہ عالمی رہنماوں، سیاستدانوں اور دیگر طاقتور افراد کی خفیہ دولت کی تفصیلات کے حوالے سے ’دبئی اَن لاکڈ‘ کے نام سے ایک اور لیک سامنے آئی تھیں۔
تفصیلات تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) طرز کے ایک اور تحقیقاتی کنسورشیم آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے ڈیٹا لیک کی شکل میں جاری کی تھیں۔عالمی اشرافیہ کی دبئی میں موجود جائیداوں کے حوالے سے او سی سی آر پی کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات کئے گئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائیدادوں کا ریکارڈ متعدد ڈیٹا لیکس کی بنیاد پر مرتب کیا گیاتھا جس میں 58 ممالک کے 74 میڈیا ہاوسز کے صحافیوں نے حصہ لیا اور چھ ماہ اس حوالے سے تحقیقات کیں تھیں۔جائیدادیں بنانے والوں میں سزا یافتہ مجرم، مفرور ملزمان اور سیاسی شخصیات بھی شامل تھیں۔اس رپورٹ میں کئی پاکستانی سیاستدانوں،بیوروکریٹس اوراس کے علاوہ ایک درجن سے زیادہ پاکستانی ریٹائرڈ سرکاری افسروں، ایک پولیس چیف، ایک سفارت کار اور ایک سائنسدان کا نام بھی رپورٹ میں شامل تھا۔پاکستانیوں کی دبئی میں 11 ارب ڈالرز کی جائیدادیں ہیں، دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں پاکستانیوں کا دوسرا نمبر تھا۔رپورٹ میں زرداری فیملی اور پرویز مشرف کا بھی ذکر بھی موجود تھا۔بلاول، بختاور اور آصفہ دبئی کے جمیرہ 1 اور الصفا 2 علاقوں میں دو جائیدادوں کے مالکان کے طور پر سامنے آئے تھے۔رپورٹ کے مطابق حسین نواز شریف کی بھی دبئی میں جائیدادیں ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی اہلیہ بھی دبئی میں جائیداد کی مالک نکلے تھے۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خرید رکھی تھیں۔پراپرٹی لیکس میں پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت اور فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کا نام بھی شامل تھا۔سینیٹر فیصل واوڈا کا نام بھی دبئی کے جائیداد کے مالکوں کے نام میں شامل تھا۔سندھ کے چار ارکان قومی اسمبلی کی بھی دبئی میں جائیدادیں تھیں۔بلوچستان اور سندھ کے 6 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی کے نام بھی پراپرٹی لیکس میں شامل تھیں۔دبئی ان لاکڈ کی تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے چوٹی کے امیر افراد کی دبئی میں اربوں ڈالرز کی جائیدادیں سامنے آئیں تھیں۔ڈیٹا میں پاکستانیوں کی جانب سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کل سرمایہ کاری کی مالیت ساڑھے 12 ارب ڈالر بتائی گئیں تھیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: یرغمالیوں کے رہائی آپریشن میں ہوئی ہلاکتیں و تباہی ہولناک ہیں، گرفتھس
-
نریندر مودی تیسری مدت کے لیے بھارتی وزیر اعظم بن گئے
-
چار اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر خوشی، ’274 فلسطینی ہلاک‘
-
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
-
آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے، نوازشریف
-
منظور وسان کی وزیراعظم کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی پیشگوئی
-
ایران میں چھ صدارتی انتخابی امیدواروں کے ناموں کی منظوری
-
یمن سے خلیج عدن کے قریب دو مال بردار بحری جہازوں پر میزائلوں سے حملے
-
لیبیا کے ساحل کے قریب سمندر سے گیارہ تارکین وطن کی لاشیں برآمد
-
’جس جس طرح وزیراعظم وزیراعلیٰ کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے عمران خان کی سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے‘
-
یورپی پارلیمانی الیکشن کا آخری مرحلہ، اکیس ممالک میں ووٹنگ
-
’عثمان بزدار اپنا تعارف بھی شہبازشریف کے نام سے کراتے تھے‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.