چوہدری انوار الحق ریاست کے اندر افراتفری کا ماحول ختم کریں ، چوہدری مقبول گجر

ہفتہ 18 مئی 2024 20:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر حکومت چوہدری مقبول گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق ریاست کے اندر افراتفری کے ماحول کو ختم کریں آپ نے پہلے ہی ریاست کے اندر انارکی پھیلا کر لوگوں کے اندر نفرت کا بیج بو دیا ہے۔محتسب اعلی کا ادارہ ریاست کے اندر اسمبلی ایکٹ کے تحت معرض وجود میں۔

آیا ہے ہزاروں ملازمین اس کے اندر برسر روزگار ہیں پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر بے روزگاری کا یہ عالم ہے لوگ فاقوں کا شکار ہو چکے ہیں آپ ادارے بنانے کے بجائے اسے ختم کرنے کے در پہ ہیں محتسب اعلی آزاد کشمیر کا وہ ادارہ ہے جہاں کہیں سے بھی انصاف نہ ملے اس ادارے سے ملتا تھا لوگ مسائل کی دلدل میں پھنس چکے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر اس ادارے کے سربراہ کا تقرر کریں اور لوگوں کو زہنی طور پر آزاد کریں ایسا نہ ہو کہ عوام آپ کے گھرا کا گھیرائو کریں اور باہر بھی نہ نکل سکیں۔

(جاری ہے)

ایسا طرز عمل نہ اپنایا جائے جو ریاست کی بدنامی کا باعث بنے لوگ تنگ آ چکے ہیں وہ روز روز کی آپ کی غیر دانشمندانہ فیصلوں سے آپ کے کابینہ بھی آپ سے نالاں ہیں چپڑاسی کا آرڈر کرنے کے لیے ان کے پاس اختیارات نہیں وہ بے بس ہوچکے ہیں عدم اعتماد تو دور ایسا نہ ہو کہ آپ ہے وزیر بھی آپ کاساتھ چھوڑ جائیں۔