
ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری‘پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے علی موسی گیلانی اور پی ٹی آئی کے بیرسٹر تیمور الطاف ملک کے درمیان مقابلہ
عام انتخابات میں یوسف رضا گیلانی نے اس نشست پر صرف293ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی‘ ڈپٹی کمشنر ملتان رضوان قدیر نے مرکزی الیکشن آفس میں انتظامات کا معائنہ
میاں محمد ندیم
اتوار 19 مئی 2024
12:30

(جاری ہے)
حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے69 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں جب کہ ضمنی انتخاب کے دوران سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کئے گئے ہیں این اے 148 ملتان کے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 8 امید وار حصہ لے رہے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف ملک اور پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے مشترکہ امیدوار علی قاسم گیلانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں ملتان کے اس حلقے سے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے انہوں نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تیمور الطاف ملک کو شکست دی تھی تاہم پارٹی ہدایت پر انہوں نے قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے تھے. یوسف رضا گیلانی کے دوبیٹے پہلے سے رکن قومی اور پنجاب اسمبلی ہیں جبکہ علی قاسم گیلانی اب ان کی چھوڑی ہوئی نشست پر رکن قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ ملتان کا دعوی ہے کہ اس حلقے میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے تمام انتظامات کیے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک کا الزام ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیٹے کی انتخابی مہم کے لیے نہ صرف سرکاری وسائل استعمال کیئے بلکہ حلقے کے لوگوں کو سرکاری نوکریاں دلانے کا لالچ بھی دیا گیا ہے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں یوسف گیلانی نے اس سیٹ سے صرف 293 ووٹ کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ملتان رضوان قدیر نے مرکزی الیکشن آفس میں انتظامات کا معائنہ کیا ریٹرننگ آفیسر محمد سیف نے افسران کو انتخابی مواد کی ترسیل اور پولنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 148 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے. الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے. الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے چار سطحی کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے یہ سنٹر پولنگ کے دن اور نتائج کے موصول ہونے تک کام کرے گا کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے.
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
-
حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے. امریکی جریدے کا انتباہ
-
پاکستان ڈیجیٹل سٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مارکیٹ ہے. شہبازشریف
-
تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22 ارکان کی وطن واپسی
-
پاکستان نے پہلے مرحلے میں بھارت کی متعدد ویب سائٹس کو ملک میں بلاک کر دیا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا انکشاف
-
ایل او سی پر کشیدگی، فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان نے بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں
-
نوجوان آبادی پاکستان کا 65 فیصد ہے جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، شیری رحمن
-
وزیراعظم سے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے معروف سرمایہ کاروں کی ملاقات، مختلف امورپرتبادلہ خیال
-
وزیراعظم سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیما الیحی کی ملاقات
-
کاروباری اداروں میں تبدیل ہو چکی پاکستانی یونیورسٹیاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.