کراچی، ٹاسک فورس کی گٹکا و ماوابنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مار کارروائی، 2 ایس ایچ او معطل

منگل 21 مئی 2024 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) انسپکٹرجنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس نے سعود آباد اور پیرآباد تھانہ کی حدود میں واقع 2 مین پوری،گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گٹکا و ماوا برآمد کرلیا، ایس ایچ او سعودآباد اور پیرآباد کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن ٹاسک فورس ایس ایس پی علی رضا کے مطابق ٹاسک فورس نے پہلی کارروائی ضلع کورنگی سعودآباد میں کی جہاں سے 85کلوگرام مین پوری،89 کلوگرام تمباکو، 1 الیکٹرک مشین، 1چکی اور 4 ٹب برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دوسری کارروائی ضلع غربی پیرآباد کے علاقے میں واقع سلیمی نامی ماوا فروش کے گٹکے و ماوئے کے کارخانے پر کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گٹکا و ماوا برآمدکیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس کی خفیہ انفارمیشن پر چھاپہ مار کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :