Live Updates

غزستان میں پھنسے طلبہ کی واپسی کے لئے اقدامات اٹھا ئیں جارہے ہیں،ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

بدھ 22 مئی 2024 16:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے طلبہ کی واپسی کے لئے اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں، صوبائی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں انتظامی امور سمیت مفاد عامہ سے متعلق اہم فیصلے کئے ہیں،صحت تعلیم اور گورننس کو بہتر ی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز و زیر اعلی ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس 21 اور 22 مئی کو ہوا ، اجلاس میں بلوچستان کابینہ نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لئے اصلاحاتی عمل پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے دونوں محکموں کے وزرا ءکو جامع سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے دونوں شعبوں میں افسران اور اہلکاروں کی ترقی کو کارکردگی سے مشروط کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کے خاتمے اور کم عمری کی شادی کی روک تھام کے بل 2024 کی منظوری بھی دے دی گئی کو ئٹہ کے بعد سبی میں بھی خواتین کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا جا ئے گا۔ انہوں نے بتا یا کہ سینیٹر کہدہ بابر کی جانب سے بلو چستان اسمبلی کی نشتیں بڑھانے سے تعلق سینیٹ میں قرارد اد کی کابینہ نے حمایت کی ہے اس کے علا وہ وفاقی لیویز کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی کمیٹی میں صوبائی وزراءسردار سرفراز ڈومکی، سردار عبدالرحمٰن کھیتران، نور محمد دمڑ بھی شامل ہوں گےا۔

انہوں نے کہا کہ نجی سیکورٹی کمپنیوں کی تجدیدی و اجرآ فیس میں اضافہ ،بلوچستان فرانزک سائنسز ایجنسی، بلوچستان فارمیسی کونسل کے قیام کی منظوری بھی کابینہ نے دے دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان شاہد رند نے کہا کہ کر غز ستان میں طلبا کی واپسی کے تمام وسائل بروے کار لا رہے ہیں ۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات