باغ کے رہائشی کی اپنے کینسر میں مبتلا بیٹے کی صحت کارڈ اور بیت المال کے ذریعے علاج معالجے کی اپیل

بدھ 22 مئی 2024 23:03

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) باغ کے رہائشی خادم حسین نے حکومت آزاد کشمیر سے اپنے کینسر میں مبتلا بیٹے کی صحت کارڈ اور بیت المال کے ذریعے علاج معالجے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خادم حسین نے کہا کہ میرا بیٹا تین سال سے کینسر کے مو ذی مرض میں مبتلا ہے اور اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں اس کو ماہانہ کی بنیاد پر ایک انجکشن لگایا جاتا ہے جو 94ہزار روپے کا ملتا ہے ، اپنے بچے کا علاج کروانا میرے لیے انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے طاہر حسین کے لئے صحت کارڈ اور بیت المال سے علاج معالجہ کے احکامات صادر کئے جائیں۔