پاکستان کی عوام کے لیے آج کا دن جس کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا اس دن سے آج پاکستان اپنی جوہری توانائی کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنا مقام بنا چکا ہے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 29 مئی 2024 13:31

پاکستان کی عوام کے لیے آج کا دن جس کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2024ء) پاکستان کی عوام کے لیے آج کا دن جس کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا اس دن سے آج پاکستان اپنی جوہری توانائی کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنا مقام بنا چکا ہے   ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی۔   انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف سے ایٹمی دھماکہ کرنا ایک ایسا کارنامہ تھا کہ جس کو میاں نواز شریف نے یورپ کی تمام قوتوں اور امریکی حکومتوں کی بھرپور مخالفت دھونس اور دھمکیوں کے باوجود اایٹمی دھماکوں کا دلیرانہ فیصلہ کر کے پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت بنایا۔

  28 مئی 1998 کو پاکستان کی عسکری قوت اور پاکستانی پاکستانی سائنس دانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی عسکری قوت نے جس دلیری سے یہ دھماکہ میاں محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں کیا وہ ایک سنہری باب ہے جس سے نہ صرف ملک بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ۔

(جاری ہے)

آج ہم دنیا کی ایٹمی طاقتوں میں کھڑے ہیں جبکہ ایٹمی ٹیکنالوجی اور جوہری سائنس اہم ترین انسانی کامیابیوں میں سے ایک ہے جو دنیا کی قوموں کی قوموں کے دفاع و بہبود اور تمام انسانی معاشروں کی ترقی و پیش رفت میں مددگار بن سکتی ہے ۔

صنعتی اور توانائی کے شعبوں کی ضرورت کی تکمیل کر سکتا ہے جن میں ہر ایک کی بڑی خاص اہمیت ہے اس بنا پر کہا جا سکتا ہے کہ معاشی زندگی میں ایٹمی ٹیکنالوجی نے بڑا نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے اور وقت گزرنے صعنتی طبی اور توانائی کے شعبے کی ضروریات میں تیز رفتار اضافے کے ساتھ اس کی اہمیت بڑھتی جائے گی اور اسی طرح سے ایٹمی توانائی کی اہمیت بھی بڑھتی چلی جائے گی۔