ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ہتک عزت کے کالے قانون کی بھرپور مذمت کرتی ہے، شہباز علی جنرل سیکریٹری سندھ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی پیر 10 جون 2024 17:14

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 جون 2024ء ) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان شہید بے نظیر آباد ڈویژن کا جنرل سیکریٹری سندھ شہباز علی اسدی کی رہنمائی میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کا ایجنڈا پنجاب میں آرڈیننس کے تحت پاس ہونے والے ہتک عزت کے کالے قانون پر سخت احتجاج کیا گیا اجلاس میں جنرل سیکرٹری سندھ شہباز علی اسدی نے اراکین کو بتایا کہ آر یو جے پاکستان نے اس کالے قانون کو ہائی کورٹ لاہور میں چیلنج کر دیا ہے آر یو جے پاکستان کسی بھی صورت میں صحافیوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈلنے دے گی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد بہت جلد  سندھ میں بھی بھرپور احتجاجی مظاہرے شروع کریں گے سندھ کی قیادت ہر طرح سے پنجاب کے صحافی بھائیوں کے شانہ بہ شانہ ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ۔پنجاب حکومت کی 100دن کی کارکردگی میں صرف آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔