پولیس تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے تین مقدمات کا سراغ لگا کر2ملزمان عدنان اور بختاور کو گرفتار کر لیا

منگل 11 جون 2024 11:05

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز کی سربراہی میں عوامی جان و مال کے تحفظ کا سفر تیزی سے جاری۔ پولیس تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے تین مقدمات کا سراغ لگا کر 2 ملزمان عدنان اور بختاور کو گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ سٹی ننکانہ نے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے دو موٹر سائیکل اور فروختگی رقم برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او افضل وسیر نے ملزمان سے برآمد ہونیوالے 2 موٹر سائیکل اور نقدی اصل مالکان کے حوالے کر دی۔ چوری شدہ مال واپس ملنے پر مدعی مقدمات مقصود احمد، نور محمد اور عدنان نے ننکانہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او صاعد عزیز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ شہریوں کی امانتیں ملزمان سے برآمد کر کے واپس لوٹانا ضلعی پولیس کی مثالی کارکردگی کا ثبوت ہے۔ آئی جی پنجاب کے ویڑن کے مطابق عوامی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :