صدرسے وزیراعظم کی ملاقات ،آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال

منگل 11 جون 2024 18:13

صدرسے وزیراعظم کی ملاقات ،آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وفاقی وزیر ِمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ۔صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی ۔وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔