
الیکشن ٹریبونل کا انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اشتہار دینے کا حکم
عدالت نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمود جان کے کیس میں الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا
میاں محمد ندیم
پیر 24 جون 2024
14:09

(جاری ہے)
عدالت نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمود جان کے کیس میں الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے128 کا مکمل ریکارڈ29جون کو طلب کررکھا ہے. لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار حسین نے بطور الیکشن ٹریبونل 21جون کو بیرسٹرسلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اوریجنل فارم 45، فارم 46 اور فارم 47 اور بیان حلفی آئندہ سماعت پر طلب کیئے تھے. عدالت نے الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر اوریجنل ریکارڈ بھی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 29جون تک ملتوی کر دی تھی واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے128 میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری مسلم لیگ نون کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کو شکست دی تھی عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے.
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
-
حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے. امریکی جریدے کا انتباہ
-
پاکستان ڈیجیٹل سٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مارکیٹ ہے. شہبازشریف
-
تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22 ارکان کی وطن واپسی
-
پاکستان نے پہلے مرحلے میں بھارت کی متعدد ویب سائٹس کو ملک میں بلاک کر دیا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا انکشاف
-
ایل او سی پر کشیدگی، فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان نے بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں
-
کاروباری اداروں میں تبدیل ہو چکی پاکستانی یونیورسٹیاں
-
امریکی حکومت پاکستان اور انڈیا دونوں سے رابطے کر رہی ہے. امریکی محکمہ خارجہ
-
پاک‘ بھارت کشیدگی سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
-
آئینی بنچ نے آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.