جیکب آباد میں سانپ کے ڈسنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا

منگل 25 جون 2024 20:17

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2024ء) جیکب آباد میں پراسرار طور پر قتل کئے گئے شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود ڈنگر گوٹھ کے قریب زرعی زمین سے 55 سالہ غلام حسین پہنور کی آگ سے جلی ہوئی اور تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، اطلاع پر حدود کی پولیس اور ورثہ نے پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، مقتول کے بیٹے منیر پہنور کے مطابق والد صبح کو زرعی زمین پر کام کے لیے گیا تھا جس کے بعد دوپہر کے وقت ہم اسے کھانا بھی دیکر آئے جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا انہوں نے بتایا کہ والد کو آگ لگا کر تشدد کرکے گلا گھونٹ کو قتل کیا گیا ہے ہماری کسی سے دشمنی نہیں قاتلوں کو ظاہر کرکے گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :