ا* اکرام اللہ شاہد کا انتقال نا قابل برداشت صدمہ ہی:جے یو آئی (س)

مرحوم مولانا سمیع الحق شہید کے معتمد ساتھی تھے انہوں نے مر تے دم تک جمعیت کا دامن نہیں چھوڑا اکرام اللہ شاہد نے ہرفورم پر حق سچ کی آواز بلند کی انکے فراق سے ہر آنکھ اشکبار اور دل رنجیدہ ہے

اتوار 30 جون 2024 18:20

oلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2024ء) جمعیت علما اسلام (س) کے سابق مرکزی راہنماء وسابق ڈپٹی سپیکر کے پی کے اسمبلی اکرام اللہ شاہد کے انتقال پرجے یو آئی کے امیر مرکزیہ چیئرمین دفاع پاکستان کونسل ونائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد لحق حقانی ناظم اعلی شاہین جمعیت مولانا سید یوسف شاہ مرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین صوبائی امیر پنجاب پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلی مولانا ایوب خان کے پی کے امیر مولانا عبد الواحد خطیب مولانا اسعد درخواستی ودیگر راہنماں نے گہرے رنج وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکرام اللہ شاہد کا انتقال نا قابل برداشت صدمہ ہے، مرحوم مولانا سمیع الحق شہید کے معتمد ساتھی تھے انہوں نے مر تے دم تک جمعیت کا دامن نہیں چھوڑا، اکرام اللہ شاہد نے ہرفورم پر حق سچ کی آواز بلند کی انکے فراق سے ہر آنکھ اشکبار اور دل رنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اکرام اللہ شاہد مرحوم مولانا سمیع الحق شہید کے معتمد ساتھیوں میں تھے انہوں نے کسی نشیب وفراز میں بھی جے یو آئی وقائدین کا دامن نہیں چھوڑا انہوں نے ہمیشہ ہرفورم پر حق سچ کی آواز بلند کی انکے فراق سے ہر آنکھ اشکبار اور دل رنجیدہ ہے ہم سب مرحوم کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے دلی تعزیت کرتے ہیں۔