لاہور ، تیز رفتار کیری ڈبہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، نوجوان جاں بحق

پولیس نے کیری ڈبہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا

پیر 1 جولائی 2024 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2024ء) لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں تیز رفتار کیری ڈبہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل جوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فیز 6کے جے بلاک میں تیز رفتار کیری ڈبہ نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری ، حادثے میں موٹرسائیکل سوار 22سالہ یونس موقع پر دم توڑ گیا جبکہ حادثے میں دوسرا موٹرسائیکل سوار جہانگیر زخمی ہو گیا جس کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کی جانب سے کیری ڈبہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے، جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔