
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 2 جولائی کو سپورٹس جرنلسٹس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
امجد علی خان
منگل 2 جولائی 2024
17:27
(جاری ہے)
پاکستان بھی سپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم کا فعال رکن ہے اور پاکستان کے سینیئر سپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک جنہیں حال ہی میں ان کی خدمات پر حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا ہے اے آئی پی ایس کی 100 سالہ تاریخ میں پہلے پاکستانی ہیں جو تین بار بھاری اکثریت سے اے آئی پی ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔
پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن نے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے چار بین الاقوامی کانگرسز کا انعقاد بھی کیا جن میں دنیا بھر سے مندوبین نے شرکت کی یہی وجہ ہے کہ پاکستانی سپورٹس جرنلسٹس کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ سپورٹس جرنلسٹس کے عالمی دن منانے کا مقصد جہاں سپورٹس جرنلسٹس کی کھیلوں کی ترقی و فروغ کے لئے خدمات کا اعتراف ہے وہیں اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور سپورٹس جرنلسٹس کو باور کروایا جاتا ہے کہ وہ بھی کھلاڑیوں کی طرح کسی بھی ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں اور انہیں اپنے ملک و قوم کی عزت و افتخار میں اضافہ کے لئے معیاری سپورٹس جرنلزم کو تقویت دینے کے لئے اپنا قلم استعمال کرنا ہو گا۔ رواں سال یہ دن منانا اس لئے بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح سپورٹس میں بھی فیک نیوز نے جہاں کھلاڑیوں کو پریشانی سے دوچار کیا ہے وہیں ان کے اہل خانہ بھی شدید اذیت کا شکار ہوتے ہیں جس کے پیش نظر دو جولائی کو اس عزم کا اعادہ بھی کیا جائے گا کہ سپورٹس جرنلسٹس اپرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے اور مثبت صحافت کے ذریعہ حقائق کو انتہائی ایمان داری کے ساتھ اپنے پڑھنے اور سننے والوں تک پہنچائیں گے۔ پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سپورٹس جرنلسٹس کا عالمی دن اور سپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس کی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی مرکزی تقریب کراچی میں ہو گی۔سندھ سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن تقریب کی میزبانی کرے گی۔ کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد میں صوبائی ایسوسی ایشنوں کے زیر اہتمام سیمینار اور ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔ ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی تقریب پشاور میں منعقد ہو گی جس کی میزبانی خیبر پختون خوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کرے گی۔مزید مقامی خبریں
-
افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
سیرتِ مصطفیؐ کا پیغام اتحاد و اخوت اور خیر خواہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
-
ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان' مہم: بلوچستان سے اتحاد، شمولیت اور قومی یکجہتی کا پیغام
-
پولیس افسران کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.