نوازشریف کی کامیابی کے خلاف درخواست پرسماعت ملتوی

جمعرات 4 جولائی 2024 13:26

نوازشریف کی کامیابی کے خلاف درخواست پرسماعت ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے محمد نواز شریف کی حلقہ این اے 130 سے کامیابی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے بطور الیکشن ٹربیونل درخواست پر جمعرات کو سماعت کی۔ سنی اتحاد کونسل کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار وکیل سے کہا کہ پہلے پٹیشن قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔ عدالت نے کارروائی 18ستمبر تک ملتوی کردی۔