لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے این اے 124 سے رانامبشر کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی

جمعرات 4 جولائی 2024 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 124 سے ن لیگ کے رانامبشر کی کامیابی کے خلاف درخواست پر رانا مبشر کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی۔ جمعرات کو سماعت پر رانا مبشر اقبال کی طرف سے جواب داخل نہ کرایا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔