این اے 124 سے رانامبشر اقبال کی نا اہلی کیلئے انتخا بی عذر داری پر سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی

جمعرات 4 جولائی 2024 20:10

:لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے این اے 124 سے ن لیگ کے رانامبشر اقبال کی نا اہلی کے لئے انتخا بی عذر داری پر سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے رانا مبشر اقبال کے وکیل کو جواب کے لیے مہلت دے دی،ٹربیونل نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر تیاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت کر دی،عدالت نے الیکشن کمیشن کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت دیدی، پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ فارم 45 کے تحت ظہیر عباس کھوکھر جیت گئے تھے جنھیں بعد ازاں دھاندلی سے ناکام کروا دیا گیا ،استیدعا ہے کہ عدالت رانا مبشر اقبال کی کامیابی کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد معطل کرے ،عدالت اسکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔