
اسلام آباد کے 3 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کیس‘مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیان حلفی طلب
پیر 8 جولائی 2024 16:31
(جاری ہے)
ٹریبونل نے ہدایت کی کہ سیکشن 147 کیا ہے وہ پڑھیں، اس کے مطابق جواب کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع ہونا ہے لہٰذا ہم پہلے طریقہ کار طے کر رہے ہیں پھر ایک ایک کرکے سارے کیسز سنیں گے، روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی اس پر کسی کو اعتراض ہے تو بتا دے۔
وکیل نے کہا کہ ہمیں ایک اعتراض ہے، جس پر ٹریبونل نے استفسار کیا کہ آپ کس کی طرف سے ہیں وکیل نے بتایا کہ میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی طرف سے پیش ہوا ہوں، ٹریبونل نے کہا کہ آپ کا وکالت نامہ جمع نہیں ہوا اس لیے بات نہیں کرسکتے، روزانہ کی بنیاد پر ان کیسز کو سنیں گے، قانون کے مطابق سات دن کے اندر بھی کوئی التواء مانگے گا تو ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔ٹریبونل نے استفسار کیا کہ کوئی حکم امتناع ہے تو بتائیں الیکشن کمیشن کا آرڈر معطل ہے وہ بحال ہو جائے گا تو ہم کارروائی روک دیں گے۔اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیان حلفی طلب کر لیے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے پہلے بیان حلفی جمع کرائیں، پہلے بیان حلفی آئیں گے پھر ہم آگے دیکھیں گے۔عامر مسعود مغل کی درخواست پر وکیل انجم عقیل نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست تو بروقت دائر ہوئی ہے، اعتراض یہ ہے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری نہیں ہوئے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ بہتر نہیں ہوگا جو اعتراض اٹھا رہے ہیں آپ درخواست دائر کر دیں، ٹریبونل اس درخواست پر جواب طلب کر لے گی۔وکیل عامر مسعود مغل نے کہا کہ ہمیں نوٹس ملا ہی نہیں یہی تو ہمارا اعتراض ہے، پہلے یہ جواب دیں اس کے بعد متفرق درخواست دائر کرسکتے ہیں، ہم سات دن کے اندر جواب جمع کروا چکے ہیں، ہم نے مکمل جواب جمع کروا دیا ہے۔الیکشن ٹریبونل نے استفسار کیا کہ کیا آر او اور الیکشن کمیشن کا جواب آگیا ہی آپ نے سب فارم بھی جمع کروائے ہیں، وکیل انجم عقیل خان نے بتایا کہ ہم نے سب کچھ جمع کروا دیا ہے، الیکشن ٹریبونل نے کہا کہ تینوں پٹیشنز کی روزانہ سماعت ہوگی لیکن ہر حلقے کی الگ الگ سماعت ہوگی۔راجہ خرم نواز کی جانب سے راجہ فیصل یونس ایڈووکیٹ الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ جب ٹربیونل فعال تھا آپ نے آرڈر پر عمل درآمد کرنا تھا، وکیل راجہ فیصل یونس نے کہا کہ ٹریبونل فعال نہ ہونے کی وجہ سے جواب جمع نہیں کروایا، ابھی تک انکی جانب سے کچھ بھی جمع نہیں کروایا گیا، وکیل علی بخاری نے کہا کہ اس وقت انہیں جواب جمع کروانے کا موقع نہیں دیا جا سکتا۔ٹریبونل نے راجہ خرم نواز کو فارم 45 اور 47 سمیت مکمل جواب جمع کروانے کا حکم دیا جبکہ جواب بروقت جمع نہ ہونے پر راجہ خرم نواز پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، ٹریبونل نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم تین دن میں جمع کرائی جائے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ آر او نے 15 ہزار روپے جرمانہ جمع کروا دیا ہے، پہلے قابل سماعت ہونا دیکھ لیں کیونکہ لاہور میں 50 فیصد الیکشن پٹیشنز مسترد ہو چکی ہیں۔ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے وکیل سردار تیمور نے وکالت نامہ واپس لے لیا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ آپ جب تک وکالت نامہ جمع نہیں کرواتے تب تک آپ دلائل نہیں دے سکتے۔ٹربیونل نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری پر بھی جواب جمع نہ کروانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور پرسوں تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ وکیل کی خدمات حاصل کرنی ہیں، بہت زیادہ ریکارڈ ہے اس لیے جواب جمع کروانے کے لیے وقت دیا جائے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہوا تو الیکشن ایکٹ کے تحت ممبر شپ معطل کر دیں گے۔بعدازاں اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل نے مبینہ دھاندلی کیخلاف کیس میں حلقہ این اے 48 کی سماعت 9 جولائی، حلقہ این اے 47 کی سماعت 10 جولائی اور حلقہ این اے 46 کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ملکر کام کرنے کی پیشکش
-
پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 54 واں یوم شہادت منایاگیا
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.