لاہور بورڈ کے سالانہ امتحانات ‘ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی شاندار کارکردگی ‘ضلع بھر میں پہلی پوزیشن

منگل 9 جولائی 2024 19:23

لاہور بورڈ کے سالانہ امتحانات ‘ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی شاندار کارکردگی ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2024ء) لاہور بورڈ کے سالانہ امتحانات 2024میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی شاندار کارکردگی ‘ضلع بھر میں انگلش میڈیم سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور نے اپنا ریکارڈ اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لاہور بورڈ کے سالانہ امتحانات 2024ء میں شاندار کارکردگی حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی ہونہار طالبہ ایشا ء احمد نے لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024ء میں رولنمبر107841کے تحت1200نمبروں میں سے 1178نمبر لیکر سائنس گروپ ضلع قصور کے انگلش میڈیم سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر /چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس محمد ارشد بھٹی نے پرنسپل اور انتظامیہ سکول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :