جامعہ کراچی شعبہ ٹیچرایجوکیشن کے ڈاکٹر امتیاز احمد نے امریکی جامعہ سے پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کرلی

منگل 9 جولائی 2024 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2024ء) جامعہ کراچی کے شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر امیتاز احمد کے زیر اہتمام اوپن ریسرچ سیمینار اسٹاف کلب جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔ڈاکٹر امتیاز احمد نے حال میں ہی میں امریکہ کی یونیورسٹی آف میری لینڈ سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تحقیق مکمل کی۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ڈاکٹر امتیاز احمد نے پوسٹ ڈاکٹر یٹ اسکالرشپ حاصل کرنے سے متعلق تمام مراحل اور طریقہ کار سے شرکاء کو آگاہ کیا اور اپنی تحقیق بعنوان: ’’پاکستان کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تشدد کو روکنے اور مقابلہ کرنے کے لیے فعال شہریت کے ذریعے مستحکم نوجوان قیادت کی ترقی تھا‘‘ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے مذکورہ تحقیق کے اغراض ومقاصد سے شرکا ء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پوسٹ ڈاکٹریٹ کے لئے اسکالرشپ ایچ ای سی پاکستان کی جانب سے فراہم کیاگیا تھا۔

ڈاکٹر امتیاز احمد نے بتایا کہ پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کرنے پر میں نے ایک کورس بعنوان مثبت امن کے قیام کے لیے فعال شہریت مرتب کیا ہے جس کی جامعہ کراچی کے اکیڈمک کونسل سے منظوری کے بعدانڈرگریجویٹ سطح کی تعلیم کاباقاعدہ حصہ بنایاجائے گا۔#