Live Updates

حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے، خواجہ آصف

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی تاہم ان کے رہنماوں نے سیاسی مسائل حل کرنے کیلئے کی گئی مذاکرات کی پیشکش کو ٹھکرا دیا،اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کیلئے آگے آنا چاہیے،وزیر دفاع کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 10 جولائی 2024 14:22

حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے، خواجہ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جولائی 2024 ) وفاقی وزیر دفا ع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کافیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کیلئے آگے آنا چاہیے،ملکی ترقی کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات ضروری ہیں، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی تاہم ان کے رہنماوں نے سیاسی مسائل حل کرنے کیلئے کی گئی مذاکرات کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

وزیر دفا ع نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی) کے بانی کے رویہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی پیشکش کی ہے لیکن اس جماعت کے رہنماوں نے حکومت کی جانب سے سیاسی مسائل کے حل کیلئے کی گئی ہماری پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کو سیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہیں ۔

مذاکرات کے ذریعے کئی مسائل کا حل نکل سکتا ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ماضی میں سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر کال ٹیپنگ کو سراہا تھا تاہم اب پی ٹی آئی فون ٹیپنگ پر تنقید کررہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ہماری مسلح افواج کے جوان ملک کیلئے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

پوری قوم اوراپوزیشن سمیت سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کریں گی۔آپریشن عزم استحکام ملکی ضرورت ہے ۔ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں ۔پاک فوج کے جوانوں نے ملکی دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ۔اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کرے ۔اپوزیشن ہمارے ساتھ ٹیبل پر بیٹھے ہم ان کے تحفظات دور کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات