کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں کل بھی ہلکی بارش کا امکان

بدھ 10 جولائی 2024 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہیکراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں کل بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز مون سون کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوا، جس میں شہر کے مختلف علاقوں میں دوپہر سے تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش شروع ہوئی،آج شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ 15 جولائی تک جاری رہنے کا امکان۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ شام رات میں بالائی پنجاب، زیریں بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔#