سینٹ ،صدارتی انتخابات دوبارہ کروائے جائیں‘ زعیم قادری کا سپریم کورٹ سے مطالبہ

سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم ،پاکستانی سیاست پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے‘فائونڈر ممبر عوام پاکستان پارٹی

جمعہ 12 جولائی 2024 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2024ء) عوام پاکستان پارٹی کے فائونڈر ممبر زعیم قادری نے کہا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی سپریم کورٹ آف پاکستان کے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے،اس فیصلے کے پاکستانی سیاست پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی سپریم کورٹ کورٹ سے اپیل کرتی ہے کہ اس فیصلے کے بعد سینٹ اور صدارتی انتخابات دوبارہ کروائے جائیں۔