خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور جزوی ابر آلودرہنے کا امکان

پیر 15 جولائی 2024 23:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2024ء) خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ روزچترال ، کوہستان ، باجوڑ ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بارش ہوئی۔خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہستان، بٹگرام ، تورغر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ،ہری پور ، بونیر ، باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، کرم، اورکزئی ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، بنوں ، لکی مرو ت، ٹانک ، ڈی آئی خان ، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

گذشتہ روزچترال ، کوہستان ، باجوڑ ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بارش ہوئی ۔ بنوں میں 12 ، باجوڑ میں 4 ، ڈی آئی خان میں 3،دروش میں 2 ، پٹن اور چترال میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت24 ، زیادہ سے زیادہ41 ڈگر ی سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔۔ سب سے کم درجہ حرار ت مالم جبہ میں14 ، کالام میں 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔