سندھ ایک اور صوفی بزرگ اور فوک گلوکار سوڈھل فقیر سے محروم ہوگئی، ناصر شاہ

صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبابندی کا سندھ کے معروف فوک گلوگار استاد سوڈھل فقیر لغاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 18 جولائی 2024 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2024ء) صوبائی وزیر توانائی ، ترقیاتو منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے سندھ کے معروف فوک گلوگار استاد سوڈھل فقیر لغاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ فن کی دنیا میں استاد سوڈھل فقیر لغاری کا نام ہمیشہ روشن رہے گا۔ سید ناصر شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند فرمائیں اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :