کراچی میں گرمی کا زور توڑنے والی سمندری ہوائیں بحال ‘موسم معمول پر آگیا،چیف میٹرولوجسٹ

لاہور، گوجرانوالہ اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ 3 سے 4 دن تک رہے گا

منگل 23 جولائی 2024 14:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2024ء) کراچی میں گرمی کا زور توڑنے والی سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کی نوید سنائی۔سراد سرفراز نے کہا کہ کراچی میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے سمندری ہوائیں معطل تھیں لیکن کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ آج کراچی کا موسم بالکل معمول کے مطابق ہے جو جولائی کے دنوں میں ہوتا ہے، جولائی کے دنوں میں کراچی کا موسم ابر ا?لود رہتا ہے، سمندری ہوائیں چلتی ہیں، صبح سے شہر میں 15 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ صبح مون سون کے اسپیل کی وجہ سے لاہور، گوجرانوالہ اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے، موجودہ اسپیل کے تحت بارش کا یہ سلسلہ 3 سے 4 دن تک رہے گا، اس دوران رات میں یا صبح سویرے تیز بارش کی توقع کی جارہی ہے۔