مصر کے قومی دن پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مصر کی پارلیمنٹ، عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد

منگل 23 جولائی 2024 21:48

مصر کے قومی دن پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مصر کی پارلیمنٹ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2024ء) مصر کے قومی دن پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مصر کی پارلیمنٹ، عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ن انہوں نے پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی دوستی اور تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہن تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقاتن مختلف شعبوں میں باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک متعدد بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتیرہے ہیں۔ن جو ہمارے تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہن دوستی اور معاونت کا سلسلہن مشترکہ اہداف کے حصول اور دونوں قوموں کی خوشحالی کے لئے جاری رہے گا۔